دنیا کے 500 بااثر مسلمانوں کی فہرست میں نواز شریف, اور عمران خان کا نام شامل

اسلامی اسکالرز کے نام

نیوزٹوڈے: قابل احترام اسلامی شخصیات کی ایک باوقار فہرست جاری کی گئی ہے اور اس میں اعلیٰ اسلامی اسکالرز کے نام ہیں۔اردن میں قائم رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹر (RISSC) نے اپنی سالانہ فہرست شائع کی ہے جس کا عنوان ہے، "مسلم 500: دنیا کے 500 سب سے زیادہ بااثر مسلمان". دنیا کے بااثر مسلمانوں کی فہرست دی مسلم 500 نے شائع کی ہے۔ فہرست ان مسلمانوں پر مشتمل ہے جو دنیا بھر کے دوسرے مسلمانوں پر اثر انداز ہوتے ہیں۔

پاکستانی اسلامی اسکالر مفتی تقی عثمانی، طارق جمیل، اور الیاس قادری، تبلیغی جماعت کے امیر مولانا نذیر الرحمان، دعوت اسلامی کے رہنما شیخ الیاس قادری کا نام بااثر اسلامی شخصیات میں شامل ہے۔مزید اس میں نواز شریف، جنرل عاصم باجوہ، شہباز شریف اور عمران خان کا نام بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود، ترک صدر طیب اردگان بھی شامل ہیں اور مصری فٹبالر محمد صالح کو باوقار فہرست میں رکھا گیا ہے۔ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ حاج سید علی خامنہ ای، شاہ عبداللہ دوم ابن الحسین، اردن کی ہاشمی سلطنت کے بادشاہ، یروشلم میں مقدس مقامات کے متولی، شاہ محمد ششم، مراکش کے بادشاہ۔ جنرل شیخ محمد بن زید النہیان، ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر، مرجہ حوزہ، نجف، آیت اللہ سید علی حسین سیستانی بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+