صدر علوی نےنیول چیف ایڈمرل کو نشان امتیاز عطا کر دیا
- 13, اکتوبر , 2023
نیوزٹوڈے: صدر مملکت عارف علوی نے جمعہ کو نئے تعینات ہونے والے چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کو نشان امتیاز (ملٹری) سے نوازا۔ تقریب حلف برداری وفاقی دارالحکومت میں ایوان صدر میں ہوئی۔ اس موقع پر کئی عہدیداران موجود تھے۔ایڈمرل نوید اشرف نے 7 اکتوبر کو سابق ایڈمرل امجد خان نیازی کی جگہ پاک بحریہ کے سربراہ کا عہدہ سنبھالا۔
پاکستان کے نئے چیف آف نیول اسٹاف نوید اشرف کو 1989 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن ملا۔ وہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد، یو ایس نیول وار کالج اور برطانیہ کے رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز سے گریجویٹ ہیں۔فور سٹار ایڈمرل کے پاس کمانڈ اور سٹاف کے اہم عہدوں پر کام کرنے کا وسیع تجربہ ہے۔ان کی غیر معمولی پیشہ ورانہ خدمات اور بہادری کے اعتراف میں نوید اشرف کو ہلال امتیاز (ملٹری) اور تمغہ بسالت سے بھی نوازا گیا ہے۔
تبصرے