تربت میں مقامی ٹھیکیدار کے گھر پر دہشتگردوں کا حملہ 6 افراد جاں بحق

مقامی ٹھیکیدار

نیوز ٹوڈے: بلوچستان کے علاقےتربت میں سیٹلائٹ ٹاؤن میں رات گۓ چند نامعلوم افراد نے وہاں کے مقامی ٹھیکیدار نصیر احمد کے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گھر میں موجود 6 افراد جاں بحق ہو گۓ اور دو افراد زخمی ہو گۓ یہ افسوسناک واقعہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات کو پیش آیا پولیس نے جاۓ وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا اور تفتیش کا آغاز بھی کر دیا گیا ابتدائی تفتیش سے جو حقائق سامنے آۓ ہیں ان کے مطابق یہ دہشتگردی کا واقعہ ہے دہشتگردوں نے نصیر احمد کے گھر میں گھس کر فائرنگ کی ہے ٹھیکیدار نصیر احمد تعمیراتی کاموں کیلیے جو نواحی علاقوں سے مزدور منگواتے ہیں-

ان مرنے والے مزدوروں کا تعلق پنجاب کے علاقے ملتان اور نارووال سے تھا مرنے والوں میں محمد نعیم، شفیق احمد ،وسیم ،شہباز، رضوان اور غلام مصطفٰی شامل ہیں یہ مزدور دوران فائرنگ نصیر احمد کے مہمان خانے میں موجود تھے وزیر اعلٰی بلوچستان نے اس واقعے پر شدید دکھ کا اظہار کیا ہے اور اس واقعہ میں ملوث دہشتگردوں کی گرفتاری کیلیے تمام وسائل بروۓ کار لانے کی ہدایت کی ہے انسانی حقوق کمیشن پاکستان نے بھی واقعے کی مزمت کرتے ہوۓ کہا ہے کہ یہ غریب کارکنان پر اندھا دھند حملہ تھا جن کے پاس اپنے دفااع کا کوئی زریعہ نہیں تھا ملزمان کو گرفتار کر کے ان کو کیفر کردار تک پہنچایا جاۓ-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+