حکومت پنجاب نے سرکاری اسکولوں کو پرائیویٹائز کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا، نگران وزیراطلاعات
- 16, اکتوبر , 2023
نیوزٹوڈے: پنجاب کے نگران وزیر اطلاعات عامر میر نے سرکاری اسکولوں سے متعلق چھوٹی خبر میں خاموشی توڑ دی اور انہوں نے کہا کہ مونس الہی شر انگیز جھوٹ پھیلانا چھوڑ دے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت نے کسی بھی سرکاری سکول کو کسی بھی پرائیویٹ اسکول میں نہیں بدلا ، انہوں نے کہا کہ نہ کوئی سرکاری سکول کو ہم نے پرائیویٹ کیا ہے اور ابھی کوئی ختمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ اس سے پہلے، پی ٹی آئی کے مونس الہی نے بیان دیا تھا کہ محسن نقوی پنجاب کے سرکاری اسکولوں کی عمارتوں کو اپنی زاتی جائیداد سمجھ کر بانٹ رہا ہے۔
تبصرے