بلوچستان میں سرکاری ملازمت کیلئے عمر کی حد 43 سال سے کم مقرر

سرکاری ملازمتوں کے لیے عمر کی حد

نیوزٹوڈے: بلوچستان کی نگراں کابینہ نے سرکاری ملازمتوں کے لیے عمر کی حد 43 سے کم کرکے 35 سال کرنے پر اتفاق کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی زیرصدارت نگراں اجلاس ہوا جس میں غزہ میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید مذمت کی گئی اور اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا۔ اقوام متحدہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔

کابینہ نے کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) اور بلوچستان ریونیو اتھارٹی (بی آر اے) کو خدمات پر سیلز ٹیکس سے متعلق مسائل سے نمٹنے کے لیے باہمی مشاورت سے تجاویز مرتب کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے ٹیکس پر نظرثانی کے حوالے سے پیش کردہ ایجنڈا آئٹم پر کابینہ نے موجودہ شرح پر ٹیکس وصول کرنے کا فیصلہ کیا۔

دوسری جانب نگراں کابینہ نے ضلع نصیر آباد کی تحصیل لانڈھی میں نئے تھانے کے قیام کی منظوری دے دی۔اس کے علاوہ کابینہ نے سرکاری ملازمتوں کے لیے عمر کی بالائی حد کو 43 سے کم کرکے 35 سال کرنے پر اتفاق کیا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+