عالمی بینک کی پاکستان کو5 کروڑ ڈالر فراہم کرنے کیلئے رضامندی ظاہر

توانائی کے شعبے

نیوزٹوڈے: عالمی بینک نے توانائی کے شعبے کے منصوبوں کے لیے پاکستان کو 150 ملین ڈالر دینے پر اتفاق کر لیا ہے۔جاری کردہ دستاویزات کے مطابق پاکستان کو توانائی کے شعبے کے منصوبے کے لیے قرض کے طور پر 132.5 ملین ڈالر ملیں گے۔ عالمی بینک پاکستان کو ڈیڑھ ملین ڈالر گرانٹ کے طور پر بھی فراہم کرے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس منصوبے کا مقصد توانائی کے شعبے کی کارکردگی کو بہتر بنانا اور اس کا تحفظ کرنا ہے۔ پروگرام کے تحت کمرشل، صنعتی اور رہائشی عمارتوں کو گیس سے بجلی پر منتقل کیا جائے گا۔ منصوبے پر عمل درآمد سے سالانہ 291.65 ارب روپے کی بچت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔دستاویزات کے مطابق توانائی کے شعبے میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری کے فروغ کے ساتھ توانائی کی بچت والی عمارتوں کی تعمیر کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+