نگران حکومت کے آنے سے لیا پاکستانی غریب عوام نے سکھ کا سانس
- 18, اکتوبر , 2023
نیوز ٹوڈے: پنجاب کے نگران وزیر اعلٰی محسن نقوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہےکہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو بھی پہنچےگا گاڑیوں کے کراۓ 10 سے 15 فیصد تک کم ہو گۓ ہیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے دیگر اشیاء کی قیمتوں میں بھی کمی ہو گئی ہے مرغی کا گوشت 110 روپے فی کلو کم کر دیا گیا ہے دیگر اشیاء جن میں چاول ،گھی ،تیل ، آٹا، اور دالیں شامل ہیں ان کی قیمتیں بھی کم ہو جائیں گی نگران وزیر اعلٰی نے عوام کو بڑا ریلیف دینے کا اعلان کر دیا ہےلیکن دوسری طرف آئی ایم ایف کا مطالبہ بھی سامنے آ گیا ہے-
سردیاں آنے سے پہلے ہی گیس کی قیمتوں میں 100 فیصد اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے عالمی مالیاتی فنڈ نے گیس سیکٹر گردشی قرضے میں اضافے کو روکنے کیلیے ملک بھر میں گیس کی قیمتوں کو 100 فیصد بڑھانے کا مطالبہ کر دیا ہے مجموعی طور پر گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ 7 سو ارب روپے تک پہنچ چکا ہے اور اس میں لگاتار اضافہ ہی ہو رہا ہے اور رواں مالی سال کے اختتام تک اس قرضے میں 46 ارب روپے کا اضافہ ہو جاۓ گا جس کو کنٹرول کرنے کیلیے گیس مہنگی کرنے کے معاملے پر ای سی سی کیلیے تجاویز تیار کر لی گئی ہیں-
تبصرے