کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں 3.02 روپے فی یونٹ اضافہ
- 19, اکتوبر , 2023
نیوزٹوڈے: کراچی الیکٹرک (کے الیکٹرک) کے صارفین کے لیے کچھ اور بری خبریں آسکتی ہیں، کیونکہ حکام نے ایک سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں دوسری قیمتوں میں اضافے کی تیاری کر لی ہے۔کے الیکٹرک نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو بجلی صارفین پر 3 روپے 02 پیسے فی یونٹ مزید اضافے کی درخواست جمع کرادی۔نیپرا اتھارٹی کی درخواست پر آج سماعت کرے گا۔کے الیکٹرک نے اپریل تا جون 2023 کے لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی صورت میں اضافہ طلب کیا ہے۔
حکومت کی سابقہ درخواست پر اس سال اپریل سے جون کی سہ ماہی میں کراچی کے لیے پہلے ہی 3.28 روپے کا اضافہ کیا جا چکا ہے۔سماعت کے بعد نیپرا اپنا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھیجے گی۔ وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر ہوگا۔
اس سے قبل 15 اکتوبر کو کے الیکٹرک نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2 روپے 35 پیسے فی یونٹ اضافے کے لیے درخواست جمع کرائی تھی۔درخواست کے مطابق بقایا جات کی مد میں 67 پیسے فی یونٹ مزید اضافہ کیا جائے۔درخواست کی منظوری سے کراچی کے بجلی صارفین پر 1.6 ارب روپے کا اضافی مالی بوجھ پڑے گا۔
تبصرے