پنجاب میں بڑھتی ہوئی اسموگ، لاہور ہائیکورٹ کی عملے کو سائیکل استعمال کرنے کی ہدایت

سائیکل استعمال کرنے کا حکم

نیوزٹوڈے: لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں بڑھتی ہوئی اسموگ کے باعث ایک اہم فیصلہ لیا ہے جس کے مد نظر سارے عملے کو فوری طور پر سائیکل استعمال کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسموگ سے متعلق سماعت کی گئی تھی۔ عدالت کے لیے پارکنگ کا انتظام نہ ہونے پر اور ریلوے گلف کو تبدیل کرنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا پے۔

لاہور ہائیکورٹ نے ڈی جی ماحولیات کو حکم پر عمل نہ کرنے پر توہین عدالت کا نوٹس دیا ہے اور لاہور میں درخت لگوانے کی بھی ہدایت جاری کی ہےمزید انہوں نے کہا ہے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف ایکشن لیا جائےاور ان کو بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ ہم اگر چار ماہ اس پر عمل کرے تو اسموگ ختم ہو سکتی ہے۔ فیکٹریوں کو بھی وارننگ دی جا چکی ہے۔ اور عدالت نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ پودے لگائے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+