ڈاکٹرعافیہ امریکہ کے سب سے بد ترین جیل میں قید ہیں:سینیٹر مشتاق احمد

ڈاکٹر عافیہ

نیوزٹوڈے: جماعت اسلامی کے سینیر رہنما مشتاق احمد نے کہا ہے کہ امریکہ کے سب سے بٌرے اور خطرناک جیل وہ ہے، جس میں اس وقت ڈاکٹر عافیہ قید ہے۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ جیل میں دس ہزار سے زیادہ قیدیوں میں سب سے بدترین حالت ڈاکٹر عافیہ کی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عدالت نے ان کا کیس غور سے سنا اور حکومت کو سنجیدگی کے ساتھ پیش رفت کے بارے میں پوچھا۔ آج حکومت کی غفلت کی وجہ سے عافیہ جیل میں ہے۔ مزید انہوں نے بتایا کہ ان پر بہت سختیاں ہیں۔ رہنما مشتاق نے کہا کہ میں نے نگران وزیر اعظم سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا کہ ڈاکٹر عافیہ کا کیس اٹھائیں لیکن افسوس کے ساتھ، انہوں نے بھی، دوسروں کی طرح ٹال مٹول کیا۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ کا کیس قانونی طور پر سیاسی رستے سے اٹھایا جائیں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+