کراچی میں ڈاکوؤں نے ایک اور گھر کا چراغ گل کر دیا

ڈکیتی کے دوران مزاہمت

نیوز ٹوڈے : کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں ڈاکوؤں اور سٹریٹ کریمنلز نے ایک اور گھر کا چراغ گل کر دیا کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن 10 نمبر میں آج صبح ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک نوجوان ارسلان ہلاک ہو گیا مقتول کا نام ارسلان تھا ارسلان کی والدہ نے بتایا ہے کہ ان کا بیٹا اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے گیا تھا اورنگی ٹاؤن میں بینک کے قریب ڈاکوؤں نے ارسلان سے رقم لینے کی کوشش کی ارسلان کے پاس دس ہزار روپے تھے ڈ اکوؤں نے جب ارسلان سے رقم لینے کی کوشش کی تو ارسلان نے مزاہمت کی-

مزاہمت کے دوران ڈاکوؤں نے ارسلان کے سر پر گولی مار دی پولیس موقع پر پہنچ گئی لیکن مسلح ڈاکو فرارا ہونے میں کامیاب ہو گۓ شدت غم سے نڈھال ارسلان کی والدہ کا کہنا تھا کہ ان کا بیٹا تھوڑی دیر کا کہہ کر گھر سے نکلا تھا اس نے کہا تھا کہ وہ واپس آ کر ناشتہ کرے گا لیکن وہ واپس نہیں آیا مقتول کی والدہ نے روتے ہوۓ بتایا کہ ارسلان ان کے گھر کا واحد سہارا تھا پولیس ایسے ڈاکوؤں اور لٹیروں کے خلاف کچھ نہیں کر رہی ارسلان کی والدہ نے پولیس سے انصاف اور اپنے بیٹے کے قاتلوں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے جنہوں نے صرف دس ہزار کی خاطر ان کے بیٹے کی جان لے لی ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+