شیخ رشید کی طبیعت ناساز، امراض قلب کے ہسپتال منتقل

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید

نیوزٹوڈے: عوامی مسلم لیگ (اے ایم ایل) کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کو سینے میں تکلیف کے باعث راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (آر آئی سی) منتقل کر دیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق اے ایم ایل کے سربراہ شیخ رشید احمد کی طبیعت اچانک ناساز ہوگئی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کا مزید دعویٰ ہے کہ شیخ رشید کا اسپتال کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں ابتدائی طبی معائنہ کیا گیا اور ای سی جی کیا گیا، جس کے بعد انہیں دل کی تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

واضح رہے کہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کئی روز روپوش رہنے کے بعد منظر عام پر آگئے۔

اس حوالے سے اے ایم ایل کے سربراہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ چلہ گئے تھے، کسی نے انہیں نقصان نہیں پہنچایا، خبریں آتی رہتی ہیں، اللہ نے مجھے چلّہ کرنے کا موقع دیا جو خوشی سے گزر گیا۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ میں روز اول سے اپنی افواج کے ساتھ ہوں۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ہمیشہ فوج کے ساتھ رہنا چاہیے، مجھے خود کو فوج کا ترجمان کہنے پر فخر ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+