پاکستان نے غزہ میں طبی عملہ اور ادویات بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے
- 25, اکتوبر , 2023
نیوز ٹوڈے : پاکستان میں پنجاب کے نگران وزیر صحت ڈاکٹرجاوید اکرم نے کہا ہے کہ اس وقت فلسطین کے لوگوں کو سب سے زیادہ طبی امداد کی ضرورت ہے غزہ اور فلسطین کے دیگر علاقوں میں ہسپتالوں اور طبی مراکز کو اسرائیلی فوج نشانہ بنا رہی ہے جس کی وجہ سے اس وقت فلسطین میں 12 ہسپتال اور 32 طبی مراکز بند ہو چکے ہیں جو ہسپتال بچ گئے ہیں ان میں ایندھن ، طبی عملے ، ادویات اور آلات کی شدید کمی ہے کیونکہ اسرائیلی حملوں میں 57 ڈاکٹرز اور طبی عملے کے افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 100 کے قریب زخمی بھی ہیں ۔
ایسی امتحان کی گھڑی میں حکومت پاکستان نے فلسطین میں طبی عملہ اور ادویات بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کام کیلیے حکومت پاکستان نے ایک کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے اور پاکستان میں مقیم فلسطینی سفیر کو بھی اس فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے اس کام کیلیے میو ہسپتال میں فلسطین کے لوگوں کی امداد کیلیے بلڈ بینک قائم کر دیا گیا ہے وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا ہے کہ ہم خود فلسطین جا کر وہاں زخمیوں کا علاج کریں گے۔
تبصرے