سونا فی تولہ قیمت 2 لاکھ ، 11 ہزار 400 تک ریکارڈ

سونےکی قیمت

نیوزٹوڈے: ملک میں سونےکی قیمت میں پے در پے اضافے کے بعد، ایک بار پھر 1800 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سونے کی فی تولہ قیمت دو لاکھ گیارہ ہزار چار سو روپے تک جا پہنچی ہے۔ دس گرام سونے کی قیمت میں 1542 روپے کے اضافے کے بعد اس ایک قیمت ایک لاکھ ۸۱ ہزار ۲۴۰ تک ریکارڈ کی گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت دو ہزار ڈالر تک ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس سے قبل سونا ، چارسو روپے سستا ہو گیا تھا اور عالمی مارکیٹ میں ۲۶ ڈالر کی کمی کے بعد سونا ایک اونس کی قیمت ۱۹۷۵ ڈالر ہو گئی تھی۔

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+