مارخور کے شکار کا اجازت نامہ 186,000 ڈالر میں فروخت

ٹرافی ہنٹنگ سیزن

نیوزٹوڈے: گلگت بلتستان (جی بی) کے محکمہ جنگلی حیات نے ٹرافی ہنٹنگ سیزن کے حصے کے طور پر خطے میں مارخور کے شکار کے لیے اجازت نامے جاری کر دیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق جی بی انتظامیہ نے اس سلسلے میں نیلامی کا انعقاد کیا جہاں استور مارخور کے شکار کا اجازت نامہ ریکارڈ 186000 ڈالر میں ملا۔ محکمہ جنگلی حیات کے ایک اہلکار نے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ کو بتایا کہ ان کے پاس مارخور کے شکار کے چار پرمٹ تھے۔ سب سے زیادہ بولی استور مارخور کے لیے موصول ہوئی۔

نیلامی کے دوران مقامی انتظامیہ نے خطرے سے دوچار جانوروں کے کل 104 پرمٹ نیلام کیے جن میں چار استور مارخور، 12 نیلی بھیڑیں اور 88 آئی بیکس شامل ہیں۔مارخور کے شکار کے لیے دوسری اور تیسری سب سے زیادہ بولی بالترتیب $181,000 اور $177,000 تھی۔ ٹرافی ہنٹنگ سیزن یکم نومبر سے شروع ہو کر 25 اپریل تک جاری رہے گا۔واضح رہے کہ شکار کے اجازت ناموں سے حاصل ہونے والی رقم کا صرف 20 فیصد قومی خزانے میں جمع ہوتا ہے جبکہ باقی رقم مقامی کمیونٹی کی صحت اور ترقی کے شعبے پر خرچ کی جاتی ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+