اب تک 4239 افغان شہری اپنے وطن واپس چلے گئے
- 26, اکتوبر , 2023
نیوزٹوڈے: پاکستان کی حکومت کی جانب سے دیے گئے الٹی میٹم کے بعد، افغان شہریوں کا اپنے وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 25 اکتوبر کو مزید چار ہزار 239 افغان باشندے اپنے ملک میں روانہ ہو چکے ہیں، جن میں 965 مرد ، 852 خواتین ، اور 2422 شامل ہیں۔
افغانستان روانگی کے لیے ، 112 گاڑیوں میں 230 خاندانوں کی وطن واپسی ہو چکی ہیں۔ اب تک 72 ہزار 219 افغان ، اپنے وطن واپس جا چکے ہیں۔ یاد رہے، کہ حکومت پاکستان نے افغانیوں کو 31 اکتوبر تک، اپنے ملک جانے کا الٹی میٹم ٹائم دیا ہے۔ ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد ، غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو گرفتار کر کے، افغانستان بھیجا جائے گا۔
تبصرے