یکم نومبر سے پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 3 روپے 55 پیسے اضافے کا امکان
- 26, اکتوبر , 2023
نیوزٹوڈے: پیٹرول کی قیمتوں میں چالیس روپے کمی کے بعد، ایک بار پھر اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق، پیٹرول کی قیمت میں تین روپے 55 پیسے کا اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور ڈیزل کی قیمت میں 0.82 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے کی وجہ، عالمی منڈی میں خام تیل کی بڑھتی قیمتیں ہیں۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں 3.14 اور 1.14 ڈالر فی بیرل کا اضافہ ہوا ہے۔ حکومت نے عالمی مارکیٹ میں خام تیل میں کمی کے رجحان کو دیکھ کر، پاکستان میں ڈیزل اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا۔
تبصرے