سموگ کے خاتمے کے لیے لاہور ہائیکورٹ نے شہریوں کو سائیکل کرائے پر لینے کی ہدایت کر دی

این او سی کے اجراء

نیوزٹوڈے: لاہور ہائی کورٹ نے ترقیاتی منصوبوں کے لیے این او سی کے اجراء پر جنوری تک پابندی لگا دی۔یہ حکم سموگ پر قابو پانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرائی گئی درخواستوں کے جواب میں جاری کیا گیا ہے۔کمشنر لاہور کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ الیکٹرک موٹر سائیکل اور سائیکل استعمال کرنے والے افراد کے لیے بھی حوصلہ افزا پالیسی بنائیں۔ اسی طرح لاہور میں ایسے پوائنٹس بنائے جائیں جہاں سے شہری سستے کرائے پر سائیکلیں حاصل کر سکیں۔

لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد کریم نے کمشنر لاہور کو شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب میں اینٹوں کے بھٹوں کو نئی ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کا حکم بھی دیا۔دریں اثنا عدالت نے کمشنر لاہور کے بیان کے درمیان بابو صابو انٹر چینج کے قریب ترقیاتی کاموں کے خلاف جاری حکم امتناعی واپس لیتے ہوئے سکیم پر کام کی اجازت دے دی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+