ڈالر مزید 5 پیسے مہنگا ، 281 روپے تک ریکارڈ

امریکی کرنسی کی قیمت

نیوزٹوڈے: روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ اس کے آغاز میں ہی انٹربینک می ڈالر پانچ پیسے تک مہنگا ہو سکتا ہے ، جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 281 روپے تک ریکارڈ کی گئی ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے کے اضافے کے بعد 282 روپے اور پچاس پیسے تک جا پہنچا ہے۔

کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 280 روپے 95 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب اسٹاک ایکسچینج کاروبار میں بھی مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے ، جس کے بعد انڈیکس 51 ہزار 569 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا ہے۔

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+