سونا 900 روپے مہنگا ، فی تولہ قیمت 2 لاکھ ، 13 ہزار تک جا پہنچی

سونے کی قیمت

نیوزٹوڈے: ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر 900 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ آل پاکستان جیمرز کے مطابق، نوسو روپے کے اضافے کے بعد ، سونے کی قیمت فی تولہ کے حساب سے دو لاکھ تیرہ ہزار بتائی جا رہی ہے اور ایسوسی ایشن کے مطابق 771 روپے اضافے سے ۲۴ قیراط کا دس گرام سونا ، 182, 613 روپے تک جا پہنچا ہے۔

مزید یہ بھی بتایا گیا ہے، کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت تین ڈالر کے اضافے کے بعد 2015 ڈالرز فی اونس ہو گیا ہے۔ دوسری جانب یو اے ای میں سونے کی قیمتوں میں کمی ہوئی، جس کے بعد سونے کے نرخ آدھے درہم تک کم ہو گئے ۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+