پیٹرول 200 روپے فی لیٹر، جماعت اسلامی کا حکومت سے بڑا مطالبہ

پیٹرول کی قیمت

نیوزٹوڈے: امیر جماعت اسلامی کراچی کے رہنما حافظ نعیم الرحمن نے نگران حکومت سے مطالبہ کیا ہے گیس کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کیا جا رہا ہے، جو کہ ہر گز نہیں ہونچا چاہیے اور پیٹرول کی قیمتیں 200 روپے تک فی لیٹر تک مقرر کر دینی چاہیے۔ سارا بوجھ عوام پرڈالنے کی بجائے، وڈیروں اور جاگیسداروں پر ٹیکس لگایا جائے۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گیس کی قیتیں غریب عوام کے لیے پہلے ہی بہت زیادہ ہے ، اور گیس کی لوڈ شیڈنگ کے باعث گیس کا بحران پہلے ہی بہت ہے۔

جس کی وجہ سے نہ صرف ہماری صعنت کاری متاثر ہو رہی ہے ، بلکہ گھریلوں مشکلات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ اس صورتحال میں نگراں حکومت کی جانب سے 173 فیصد سے لے کر 193 فیصد تک گیس کی قیمت میں اضافے ی اطلاعات عوام کے لیے تشویش کا باعث ہے۔ بجلی، پیٹرول اور گیس کی قیمتیں کم سے کم کی جائے اور مہنگائی کے بڑھتے ہوئے طوفان کو بھی روکا جائے ۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+