پی ٹی آئی کے رہنما غلام سرور خان استحکام پاکستان پارٹی کا حصہ بن گئے
- 31, اکتوبر , 2023
نیوزٹوڈے: پی ٹی آئی کے ایک اور رہنما غلام سرور خان نے بھی استحکام پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ جہانگیر ترین اور علیم خان سے ملاقات کے دوران ان کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے پارٹی جوائن کر لی۔
غلام سرور نے ۹ مئی کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے، پی ٹی آئی چھوڑ دی اور استحکام پارٹی کو جوائن کر لیا۔ غلام سرور نے ، 2018 میں پنجاب کے حلقہ این 63 میں پی ٹی آئی کی جانب سے حصہ لیا تھا اور کامیابی بھی حاصل کی تھی۔
تبصرے