ملک بھر میں مہاجرین کو پکڑ کر رکھنے کیلیے 49 ہولڈنگ ایریاز تشکیل دے دیے گۓ ہیں
- 01, نومبر , 2023
نیوز ٹوڈے: پاکستان میں مقیم غیر ملکی افراد کے پاکستان چھوڑنے کیلیے 31 اکتوبر آخری دن ہے غیر قانونی غیر ملکیوں کو دی جانے والی مہلت ختم ہو جاۓ گی اور یکم اکتوبر سے ملک گیر آپریشن شروع کر دیا جاۓ گا،چمن ، اسلام آباد اور دوسرے شہروں میں مساجد سے اعلانات کے زریعے غیر قانونی مہاجرین کو آخری وارننگ دی گئی کہ رہائش پزیر غیر قانونی افراد کے گھر خالی نہ کروانے پر مالک مکان اور مہاجرین دونوں کے خلاف کاروائی کی جاۓ گی 28 اکتوبر تک 67 ہزار سے زائد افغانی واپس افغانستان چلے گۓ ہیں-
اور جو باقی بچ گۓ ہیں ان کی واپسی کیلیے ملک بھر میں 49 ہولڈنگ ایریاز تشکیل دے دیے گۓ ہیں پہلے ان غیرملکیوں کو کیمپ رکھا جاۓ گا اور پھر وطن واپس بھیج دیا جاے گا افغان مہاجرین کی واپسی پر نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان حکومت رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو واپس نہیں بھیج رہی انوار الحق کاکڑ نے لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران یہ واضح کہہ دیا ہے کہ کوئی بھی ملک کسی بھی غیر قانونی فرد کو اپنے ملک میں رہنے کی اجازت نہیں دے سکتا یہ لوگ بھی واپس جائیں اور قانونی طریقے سے ویزا لگوا کر پاکستان آ سکتے ہیں-
تبصرے