شاہ محمود کی جیل میں طبیعت ناساز ہو گئی ، اسپتال منتقل کر دیا گیا
- 02, نومبر , 2023
نیوزٹوڈے: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جمعرات کو جیل میں طبیعت خراب ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین کی جیل میں طبیعت خراب ہوگئی جس کے بعد جیل انتظامیہ نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین سے انہیں اسپتال منتقل کرنے کی اجازت طلب کرلی۔
جیل انتظامیہ نے جج ابوالحسنات ذوالقرنین سے استدعا کی کہ شاہ محمود کے میڈیکل ٹیسٹ کرائے جائیں جس کے لیے جیل کے ڈاکٹر کے مشورے پر انہیں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسپتال منتقل کرنے کی اجازت دی جائے۔جج ابوالحسنات نے جیل انتظامیہ کی درخواست پر سابق وزیر خارجہ کو اسپتال منتقل کرنے کی اجازت دے دی۔واضح رہے کہ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سائفر کیس میں گرفتاری کے بعد راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔
تبصرے