سونا 1286 روپے مہنگا ، فی تولہ قیمت 213,300 تک جا پہنچی
- 02, نومبر , 2023
نیوزٹوڈے: سونے کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھائو جاری ہے، ملک میں سونے کا فی تولہ 1286 روپے مہنگا ہو گیا ہے۔مقامی مارکیٹ میں 1286 روپے اضافے کے بعد 24 قیراط کے ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 13 ہزار 300 روپے ہو گئی ہے، اور 1179 روپے اضافے کے بعد 24 قیراط کا 10 گرام سونا ایک لاکھ 82 ہزار 870 روپے کا ہو گیا ہے۔عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہوا ہے، جبکہ پاکستان میں سونے کی قیمت کم ہو گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 9 ڈالرز کے اضافے کے بعد 2005 ڈالرز فی اونس ہو گیا ہے۔ دوسری جانب پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالر زیادہ ہونے کی وجہ سے 2025 ڈالر فی اونس ہے۔اس کے علاوہ فی تولہ چاندی کی قیمت 30 روپے بڑھ کر 2528 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 25.72 روپے بڑھ کر 2211.93 روپے ہو گئی ہے۔
تبصرے