سونے کی قیمت میں 1100 روپے اضافہ, فی تولہ 214,400 تک ریکارڈ
- 03, نومبر , 2023
نیوزٹوڈے: پاکستان میں سونے کے نرخ میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔آل پاکستان جیمز اور جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سونے کی قیمت فی تولہ 1100 روپے بڑھ گئی ہے، جس کے ساتھ اب سونے کی نئی قیمت فی تولہ 2 لاکھ 14 ہزار 400 روپے تک پہنچ گئی ہے۔علاوہ ازیں، بین الاقوامی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت فی اونس 1995 ڈالرز پر برقرار ہے۔
تبصرے