گھات لگاۓ بیٹھے دہشتگردوں کے حملے میں پاک فوج کے 14جوان اپنےوطن پر قربان

 

       نیوز ٹوڈے : بلوچستان میں پسنی سے اوماڑہ جانے والی فوجیوں کی دو گاڑیوں پر راستے میں گھات لگائے بیٹھے دہشت گردوں نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 14 فوجی ہلاک  ہو گۓ آئی ایس پی آر کے مطابق حادثے کے بعد علاقے میں ناکہ بندی کر دی گئی اور کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا گیا کیونکہ فائرنگ کے بعد دہشتگرد موقعے سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گۓ آئی اسی پی آر کے مطابق اس واقعے کے ملزمان کو جلد گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا نگران وزیر اعظم نے حملے میں شہید ہونے والے نوجوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے انہوں نے 14 اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیاجنہوں نے ملک کی حفاظت کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ۔

       انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ہماری پوری قوم اپنے شہداء پر فخر ہے دہشتگردوں کے یہ بزدلانہ فعل ہمارے نوجوانوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتے نگران وزیر داخلہ اور نگران وزیر اعلٰی بلوچستان نے بھی حملے میں شہید ہونے والوں کے خاندانوں سے اظہار افسوس کیا وزیر اعلٰی پنجاب ، سابق صدر آصف علی زرداری اور دیگر سیاسی شخصیات نے بھی واقعہ کی شدید مذمت کی اور پاک فوج کے شہداء پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+