مولانا فضل الرحمٰن غزہ کے مسلمانوں کی مدد کیلیے روانہ
- 06, نومبر , 2023
نیوز ٹوڈے : امیر جمعیت علماۓ اسلام مولانا فضل الرحمٰن نے قطر کے شہر دوحہ میں حماس کے رہنماؤں سے ملاقات کی ہےمولانا فضل الرحمٰن نے اسماعیل حنیہ اور خالد مشعل سے فلسطین کے معاملے پر بات چیت کی ہے کہ جنگ کے دوران انسانی حقوق کا دعوٰی کرنے والے ملک ہی ہتھیاروں سے جہاز بھر بھر کے تل ابیب پہنچا رہے ہیں اس لیے اب امت مسلمہ کی بھی یہ ذمہ داری ہے اور فرض ہے کہ وہ متحد ہو کر اسرائیلی مظالم کا جواب دیں اس کیلیے ضروری ہے کہ مسلم ممالک متحد ہو کر فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہونے کا عہد کریں اس ملاقات میں مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ انسانی حقوق کے دعوے داروں اور ترقی یافتہ ملکوں کے ہاتھ معصوم فلسطینیوں کے خون سے رنگے ہوۓ ہیں اب ہمیں بھی متحد ہونے کی ضرورت ہے ۔
مولانا فضل الرحمٰن کہ یہ قطر کا دورہ اور حماس کے رہنماؤں سے ملاقات ان کے مکمل دورے کا حصہ ہے وہ قطر کے بعد اب ترکیہ جائیں گے اور پھر وہاں سے غزہ جا کر فلسطینیوں کی مدد کریں گے انہوں نے قطر میں اپنے ایک بیان کے دوران یہ عہد کیا ہے کہ وہ جنگ بندی تک غزہ کے مسلمانوں کا ساتھ دیں گے اور اس کیلیے اگر ضرورت پڑی تو اپنی جان بھی قربان کر دیں گے مولانا فضل الرحمٰن کے پاس غزہ کے لوگوں کیلیے امدادی سامان بھی موجود ہے جو وہ وہاں جا کر مظلوم فلسطینیوں کو دیں گے ۔
تبصرے