ملک بھر میں تعلیمی بورڈز میں نمبرز کی بجائے گریڈز کا فارمولا اپنانے کا فیصلہ
- 06, نومبر , 2023
نیوزٹوڈے: لاہور سمیت پورے پاکستان کے تعلیمی بورڈز میں سن 2024 سے روایتی نمبر سسٹم کا خاتمہ کر کے گریڈنگ نظام دوبارہ متعارف کروایا جا رہا ہے، طلباء کو اب ان کے نتائج گریڈز اور سی جی پی اے کی شکل میں دیے جائیں گے۔
اگلے سال سے طلباء کو ان کے رزلٹ کارڈز گریڈ سسٹم کے مطابق فراہم کیے جائیں گے۔ آئی بی سی سی کی 27 اکتوبر کی میٹنگ میں گریڈنگ نظام کے نفاذ کا قطعی فیصلہ کیا گیا ہے۔ پنجاب بورڈ سندھ کے تعلیمی بورڈز کو گریڈنگ سسٹم کی تربیت فراہم کرے گا۔
تبصرے