فی ڈالر کی قیمت 286 روپے سے بھی زیادہ ریکارڈ

ڈالر کی قیمت

نیوزٹوڈے: پاکستانی کرنسی کی قدر میں گراوٹ کا رجحان برقرار ہے جبکہ امریکی ڈالر ایک مرتبہ پھر مہنگا ہوگیا ہے؛ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 66 پیسے کا اضافہ ہوا، جس سے اس کی نئی قیمت 285 روپے 95 پیسے ہو گئی۔ پچھلے کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر 285 روپے 29 پیسے پر بند ہوا تھا۔ 

دریں اثنا، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کی لہر نے جاری ہے اور مارکیٹ نے تاریخی اونچائی کو چھو لیا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کے ایس ای 100 انڈیکس میں 441 پوائنٹس کی بڑھوتری ہوئی، جس سے یہ 54 ہزار کی نفسیاتی حد سے آگے بڑھ کر 54 ہزار301 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+