سونے کی قیمت میں 200 روپے کی کمی، فی تولہ 2 لاکھ ، 14 ہزار روپے تک جا پہنچی
- 07, نومبر , 2023
نیوزٹوڈے: سونے کی قیمتوں میں آج بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے، عالمی منڈی میں سونے کے ریٹ کم ہونے کے بعد صرافہ مارکیٹ میں بھی کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔ سونے کی فی اونس قیمت میں 15 ڈالر کمی ہوئی ہے ، جس کے بعد سونا 1988 ڈالر فی اونس تک جا پہنچا ہے۔ پاکستان کے صرافہ مارکیٹ میں 24 قیراط سونے کی قیمت دوسو روپے کمی کے بعد دو لاکھ چودہ ہزار روپے اور دس گرام ۱۷۲ روپے سستا ہو کر ایک لاکھ 83 ہزار 470 روپے تک جا پہنچا ہے۔
تبصرے