کوئٹہ میں کانگو وائرس کا شدید حملہ

کانگو وائرس

نیوز ٹوڈے : پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں کورونا وائرس کے بعد کانگو وائرس تیزی سے لوگوں میں پھیلنے لگا ہے کوئٹہ کے سرکاری ہسپتالوں میں کانگو وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث ایمر جنسی نافذ کر دی گئی ہے اور اس وائرس کے متاثرین جن کی حالت بہت تشویشناک ہے انہیں کوئٹہ سے کراچی ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے کل جب کوئٹہ سے کراچی مریضوں کو منتقل کیا جا رہا تھا تو ڈاکٹر شکر اللٰہ راستے میں ہی انتقال کر گۓ اب تک گیارہ ڈاکٹرز، دو نرسز اور ایک میڈیکل سٹاف ممبر اور ایک فارمیسز کو کوئٹہ سے کراچی ہسپتال منتقل کیا جا چکا ہے مجموعی طور پر اب تک اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 57 ہو چکی ہے ۔

حکومت بلوچستان نے سول ہسپتال میں وائرس کے پھیلاؤ کے مقام کو 3 روز کیلیے سیل کر دیا ہے 25 اکتوبر کو سول ہسپتال کوئٹہ میں پہلے مریض میں کانگو وائرس کی تشخیص ہوئی اس وائرس کی وجہ سے سب سے زیادہ ڈاکٹرز اور طبی عملہ متاثر ہوا ہے کوئٹہ کے زبح خانوں پر بھی عارضی طور پر پابندی لگا دی گئی ہے صوبے بھر میں تمام جانوروں اور مویشیوں کو سپرے کروانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+