آج شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا 147 واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے

یوم پیدائش

نیوزٹوڈے: قومی شاعر ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 147 واں یوم پیدائش آج (جمعرات) ملک بھر میں قومی جوش و جذبے سے منایا گیا۔ دن کا آغاز مساجد میں پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعاؤں سے ہوا۔

شاعر مشرق کہلانے والے ڈاکٹر علامہ محمد اقبال 9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 1930 میں الہ آباد میں اپنے تاریخی خطاب کے ذریعے قیام پاکستان کا تصور پیش کرکے اپنی عالمگیر شاعری اور سیاسی ذہانت کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں کو بیدار کیا۔ علامہ اقبال کے خطاب نے برصغیر کے مسلمانوں کو پاکستان کے حصول کے لیے ایک واضح سمت اور الگ شناخت فراہم کی۔ جمعرات کو لاہور میں مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+