سعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کے لیے ای-ویزا سہولت کا آغاز
- 08, نومبر , 2023
نیوزٹوڈے: سعودی عرب نے ای ویزا کی سہولت کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا ہے، جسے "وزیٹنگ انویسٹر" کہا جاتا ہے۔ اس سہولت کو اب دنیا بھر کے تقریباً 60 ممالک تک بڑھا دیا گیا ہے۔حیرت کی بات یہ ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ مضبوط تعلقات کے باوجود پاکستان کو الیکٹرانک بزنس وزٹ ویزا کے اہل ممالک کی فہرست میں شامل نہیں کیا گیا۔
ای ویزا سروسز نے ویزا حاصل کرنے کے لیے سعودی سفارت خانوں میں جسمانی طور پر جانے کی ضرورت کو ختم کر دیا ہے۔ الیکٹرانک ویزا کی زیادہ سے زیادہ میعاد ایک سال تک ہوتی ہے۔اس سہولت کے اہل ایشیائی ممالک میں آذربائیجان، برونائی، چین، جاپان، قازقستان، کرغزستان، ملائیشیا، مالدیپ، سنگاپور، جنوبی کوریا، تاجکستان، تھائی لینڈ، ترکی اور ازبکستان شامل ہیں۔
پاکستانی شہریوں کو سعودی ویزے کے لیے اپنے سفارت خانے جا کر اپلائی کرنا ہوگا۔ ای ویزا خدمات کے بارے میں بات کرتے ہوئے، سرمایہ کاری کی وزارت کے ایک اہلکار نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد ویزا کے لیے درخواست دینے کے عمل کو آسان بنانا ہے۔
"سعودی عرب میں سرمایہ کاری" پلیٹ فارم پر درج ممالک کے شہری الیکٹرانک ویزا کے اہل ہیں۔ مزید برآں، امریکہ، برطانیہ، یا شینگن ممالک سے درست سیاحتی یا کاروباری ویزا رکھنے والے، نیز امریکہ، برطانیہ یا یورپی یونین کے ممالک میں مستقل رہائش رکھنے والے بھی اس سے مستفید ہو سکتے ہیں۔
تبصرے