لاہور میں ڈرائیونگ کے شوق نے ایک ہی گھر کے 6 افراد کو موت کی نیند سلا دیا

نیوز ٹوڈے : لاہور کے ڈیفینس ایریا فیز سیون شاداب کالونی کے رہائشی محمد رفاقت اپنے خاندان والوں کے ساتھ بیٹی کے سسرال جا رہے تھے وہ لوگ دو گاڑیوں میں سوار تھے محمد رفاقت کی بیٹی کی شادی 25 نومبر کو ہونا طے پائی تھی اور وہ شادی کے حوالے سے ہی کسی کام کے سلسلے میں بیٹی کے سسرال جا رہے تھے جس گاڑی میں ان کی بیوی، بیٹا ،بہو، داماد، نواسی ، اور پوتا سوار تھے اس گاڑی کو سامنے سے آنے والی 170 کی سپیڈ سے تیز رفتار کار نے ٹکر مار دی۔

چونکہ ٹکر مارنے والی گاڑی کی رفتار بہت زیادہ تھی اس لیے ٹکر لگتے ہی گاڑی قلابازیاں کھاتی ہوئی فٹ پاتھ کی دوسری طرف جا گری اور کار میں سوار 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گۓ عینی شاہدین کے مطابق ٹکر مارنے والی گاڑی میں چار افراد سوار تھے اور جو لڑکا ڈرائیونگ کر رہا تھا اس کی عمر بہت کم تھی جس کا نام افنان تھا اس کی تیز رفتاری اور لاپرواہی کے باعث یہ حادثہ پیش آیا ڈرائیور کو موقعے سے ہی گرفتار کر لیا گیا جبکہ کار میں سوار باقی تین افراد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گۓ چاروں ملزمان کے خلاف مقدمہ ڈیفینس سی تھانہ میں درج کر لیا گیا ہے ملزم کے مطعلق بتایا جا رہا ہے کہ وہ کم عمر تھا اور شوقیہ ڈرائیونگ کر رہا تھا اور اس کے پاس ڈرائیونگ لائسنس بھی موجود نہیں تھا افنان کے شوق نے ایک گھرکے 6 افراد کو موت کی نیند سلا دیا۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+