پاکستان کے کن علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے؟

زلزلے کے جھٹکے

نیوزٹوڈے: بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 3.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار سمیت زیارت اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ خضدار میں زلزلے کی شدت 3.3 ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ زلزلے کی گہرائی 25 کلومیٹر تھی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز خضدار سے 58 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔زلزلے کے نتیجے میں ابھی تک کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے تاہم لوگ آیات پاک کا ورد کرتے ہوئے عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+