ملک میں سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
- 13, نومبر , 2023
نیوزٹوڈے: عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ملک میں سونے کی قیمت 800 روپے بڑھ گئی ہے۔مقامی جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، ملکی مارکیٹ میں 800 روپے کی اضافے کے بعد 24 قیراط کے سونے کی قیمت 2 لاکھ 11 ہزار 800 روپے پر پہنچ گئی ہے، جبکہ 24 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت 686 روپے کی اضافے کے بعد ایک لاکھ 81 ہزار 584 روپے ہو گئی ہے۔
سونے کی قیمت مسلسل دو دن کے سستے ہونے کے بعد آج مہنگی ہوئی ہے۔دوسری جانب، عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2 ڈالر کی اضافے کے ساتھ 1940 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی ہے، جبکہ پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت کو 20 ڈالر کی پریمیم کے ساتھ 1960 ڈالر فی اونس پر ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تبصرے