دالوں کی قیمتوں میں کمی کا رحجان: نئی قیمت کہاں تک ریکارڈ؟
- 13, نومبر , 2023
نیوزٹوڈے: ملک میں دالوں کی قیمتوں میں اکتوبر کے دوران ماہانہ بنیادوں پر کمی کا اظہار کیا گیا ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی منظر سے جاری ماہانہ رپورٹ کے مطابق، اکتوبر میں دالوں کی مختلف اقسام کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
2023 میں اکتوبر کے دوران ملک کے مختلف شہروں میں مسور دال کی فی کلو اوسط قیمت 323.01 روپے ہوئی، جو ستمبر کے مقابلہ میں 4.30 فیصد کم ہے۔ ستمبر میں مسور دال کی فی کلو اوسط قیمت 337.54 روپے تھی۔
اکتوبر میں مہنگائی میں 1.08 فیصد کی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اس طرح اعداد وشمار کے مطابق اکتوبر میں مونگ دال کی فی کلو اوسط قیمت 279.57 روپے ریکارڈ کی گئی جو ستمبر کے مقابلہ میں 2.80 فیصد کم ہے۔ ستمبر میں مونگ دال کی فی کلو اوسط قیمت 287.61 روپے تھی۔
اسی طرح، اکتوبر میں ماش دال کی فی کلو اوسط قیمت 529.88 روپے ہوئی، جو ستمبر کے مقابلہ میں 1.62 فیصد کم ہے، جبکہ ستمبر میں ماش دال کی فی کلو اوسط قیمت 538.59 روپے تھی۔ اور آخر میں، اکتوبر میں چنا دال کی فی کلو اوسط قیمت 234.86 روپے ریکارڈ کی گئی، جو ستمبر کے مقابلہ میں 6.09 فیصد کم ہے، جبکہ ستمبر میں چنا دال کی فی کلو اوسط قیمت 250.10 روپے تھی۔
تبصرے