موٹر وے پر کون سی گاڑیوں کے سفر پر پابندی عائد کی گئی؟

موٹروے میں جانے پر پابندی

نیوز ٹوڈے: موٹروے پولیس 15 نومبر سے ملک کی تمام موٹرویز پر بھاری اوور لوڈنگ والی گاڑیوں پر پابندی عائد کر دے گی۔ موٹرویز پر اوور لوڈنگ گاڑیوں پر سختی سے پابندی ہوگی اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ایک اہم اجلاس میں اعلی حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ موٹرویز اور ہائی وے پر اوولوڈنگ کو کنٹرول کرنے کیلئے صوبائی حکومتوں کے تعاون کی ضرورت ہے۔

انہوں نے فیصلہ کی ہے کہ 100 فیصد ایکسل لوڈ کنٹرول رجیم کو ہر صورت میں عمل درآمد کا حصہ بنایا جائے گا اور اس میں کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔ مواصلات کے سیکرٹری شیر عالم محسود نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے اعلی حکام کو ہدایات جاری کی ہیں اور کہا ہے کہ ایکسل لوڈ کنٹرول ایک قومی مسئلہ ہے، جس کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+