ذیابیطس کا عالمی دن، تین کروڑ سے زائد شوگر کے مریضوں کے ساتھ پاکستان تیسرے نمبر پر

ذیابیطس کا عالمی دن

نیوز ٹو ڈے: دنیا بھر میں آج 14 نومبر کے دن ذیابیطس کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ ذیابیطس سے بچاؤ کے حوالے سے عالمی ادارہِ صحت نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق سب سے زیادہ شوگر کے مرض میں مبتلا ملکوں کا جائزہ لینے کے بعد اس بات کا انکشاف کیا گیا کہ چین جو ٹیکنالوجی میں سب سے آگے ہے وہ شوگر کی بیماری کے بڑھنے کے حوالے سے بھی دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔

ذرائع کے مطابق چین میں 20 سے لے کے 79 سال تک کے چینی باشندوں میں ذیابیطس کی بیماری ہے۔ جس میں زیادہ تعداد نوجوان نسل کی ہے۔ چین کے بعد بھارت دوسرے اور پاکستان تیسرے نمبر پر ہے۔ پاکستان میں تقریباً تین کروڑ سے ذیادہ افراد شوگر جیسی بیماری دوچار ہے۔


 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+