پنجاب اسموگ: گھر سے کام، آن لائن اسکولنگ اور پبلک ٹرانسپورٹ محدود کرنے پر غور

پنجاب اسموگ

نیوزٹوڈے: نگران وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب ابراہیم حسن مراد کا کہنا ہے کہ اسموگ سے نمٹنےکے لیے مختلف اقدامات پر غور کر رہے ہیں-اس کے لیے ورک فرام ہوم، آن لائن اسکولنگ اور پبلک ٹرانسپورٹ محدود کرنے پر غور کیا جا رہا ہے ،انہوں نے کہا کہ فضائی آلودگی میں اضافےکی وجہ بننے والی گاڑیوں کے مالکوں پر جرمانہ ہوگا جب کہ انڈسٹری، بھٹہ کے مالک اور زرعی زمینوں پر فصلوں کی باقیات جلانے والوں کے خلاف بھی سخت کریک ڈاؤن کریں گے،

پچھلےہفتے جو اقدامات اٹھائے ان کے بہترین رزلٹ برآمد ہوئے اور اسی لیے اسموگ کو کم کرنے کیلئے مزید کوششیں کی جارہی ہیں۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے کل اجلاس طلب کر لیاجس میں اسموگ سے نمٹنے کے لیے سخت فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔جس میں ہفتے میں دو دن مارکیٹ، سکول،اور دفاتر بند کرنے پر بھی غور کیا جائیگا-ٹرانسپورٹ گاڑیوں کی آمدورفت محدودکرنے اور فصلوں کی باقیات جلانے کی پابندی پر عمل درآمد کرایا جائیگا-

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+