کراچی پورٹ سے گندم سے لدے ٹرک چوری ہونے کا انکشاف

گندم سے لدے ٹرک

نیوزٹوڈے: کراچی کراچی پورٹ سے گندم سے بھرے ٹرک چوری ہوئے-گیٹ پاس اورکاغذات نہ ہونےکےباوجودٹرک پورٹ گیٹ سےباہرنکل گیا۔ مزید تصدیق سے پتہ چلا کہ ٹرک پر جعلی نمبرپلیٹ لگا کر گندم کو چوری کرنے کی واردات کی گئ-حیرانی کی بات یہ ہے کہ ٹرک پورٹ سیکیورٹی ،کے پی ٹی اور کسٹم حکام کے سامنے نکل گیا۔اور کسی کو پتہ بھی نہیں چلا-

اس واقعے کی ایف آئی آر درج کرادی گئ ہے اور امپورٹر نے چوری کی گئی گندم کا ٹرک پکڑ کر کے پی ٹی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔زید انکوائری کی جا رہی ہے کہ گندم سے لدا ٹرک بغیر کاغزات کے کیسے گزر گیا-

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+