لاہور ڈیفینس میں ہونے والے حادثے میں نیا انکشاف
- 17, نومبر , 2023
نیوز ٹوڈے: ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب کو لاہور ڈی ایچ اے میں ایک سڑک حادثے میں ایک ہی گھر کے 6 افراد ہلاک ہو گۓ تھے حادثے کا ملزم افنان اسی روز پولیس نے گرفتار کر لیا تھا لیکن پولیس ذرائع کے مطابق تحقیق کے دوران کیس نے ایک نیا رخ اختیا رکیا ہے تفصیل کے مطابق حادثے سے قبل ملزم افنان نے گاڑی میں سورا افراد کو ہراساں کرنے کی کوشش کی تھی حادثے سے قبل ملزم کی دوسری گاڑی میں سوار افراد سے جھڑپ ہوئی تھی کیونکہ ملزم گاڑی میں سوار خواتین کا پیچھا کر رہا تھا ڈرائیور نے کئی مرتبہ گاڑی کی رفتار بھی بڑھائی تھی لیکن ملزم لگاتار گاڑی کا پیچھا کرتا رہا ڈرائیور نے گاڑی روک کر ملزم کو ڈانٹا جس پر دونوں کے درمیان جھڑپ ہوئی-
اور افنان نے کار ڈرائیور حسنین کو دھمکیاں بھی دیں اور کہا کہ اب میں دیکھتا ہوں تم لوگ کیسے بچ سکتے ہو اس کے بعد افنان نے 170 کی سپیڈ سے گاڑی کو ٹکر مار دی گاڑی میں موجود تمام افراد جاں بحق ہو گۓ یہ کوئی سڑک حادثہ نہیں بلکہ ٹارکٹ کلنگ کا واقعہ تھا جس پر ایکشن لیتے ہوۓ وزیر اعلٰی پنجاب اور آئی جی پنجاب نے ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کا حتمی فیصلہ سامنے آنے کے بعد ملزم کو سزا دی جائے گی اس وقت ملزم پر دفعہ 302 لگا کر اسے جیل بھیج دیا گیا ہے۔
تبصرے