بھارت نے 2027ء کے ورلڈ کپ میں پہلے سے ہی رکاوٹیں کھڑی کرنا شروع کر دیں

بھارتی کرکٹ بورڈ

نیوزٹوڈے:    بھارتی کرکٹ بورڈ کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کا فارمیٹ تبدیل کرنا چاہتا ہے۔ ڈیلی میل کے مطابق، ہندوستان چاہتا ہے کہ 2027 میں ورلڈ کپ میں 10 ٹیمیں ہوں، جس کے لیے بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پر دباؤ ڈال رہا ہے۔ تاہم آئی سی سی نے ابھی تک بھارتی مطالبے پر اتفاق نہیں کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق آئی سی سی نے دو سال قبل 2027 میں 14 ٹیموں کے ورلڈ کپ کی تصدیق کی تھی جب کہ آئی سی سی نے ٹورنامنٹ کے فارمیٹ کی بنیاد پر نشریاتی حقوق بھی فروخت کر دیے ہیں۔2027 کا ICC مردوں کا ون ڈے ورلڈ کپ جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نمیبیا میں کھیلا جائے گا، جس میں 14 ٹیموں کے درمیان 54 میچ کھیلے جائیں گے۔

بی سی سی آئی اس بات پر قائم ہے کہ ورلڈ کپ میں 10 ٹیمیں شرکت کریں گی، اور آئی سی سی کے آئندہ اجلاسوں میں اس مسئلے کو اٹھانے کا ارادہ رکھتی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 14 ٹیموں کا مطلب ہے کہ سات ٹیموں کے دو گروپ ہوں گے جبکہ ہر گروپ سے ٹاپ 3 ٹیمیں سپر سکس مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی جس کے بعد سیمی فائنل اور فائنل ہوگا۔

14 ٹیموں کی شمولیت سے مزید میچز ہوں گے لیکن بھارتی نشریاتی اداروں کو خدشہ ہے کہ ایسے فارمیٹ میں اگر بھارت ورلڈ کپ سے جلد ہی باہر ہو گیا تو ان کے ناظرین کی تعداد کم ہو سکتی ہے جس سے مالی نقصان ہو سکتا ہے۔

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+