کراچی ڈیفینس فیز سیون کے ایک پلاٹ میں پڑے پلاسٹک کے ڈرم سے خاتون کی لاش برآمد
- 22, نومبر , 2023
نیوز ٹوڈے: کراچی کے علاقے ڈیفینس فیز سیون میں ایک پلاٹ میں پڑے پلاسٹک کے ڈرم سے خاتون کی لاش بر آمد ہوئی ہے پولیس ذرائع کے مطابق خاتون کی لاش کی شناخت کا عمل مکمل ہو چکا ہے مقتولہ کا نام وزیرا مائی تھا مقتولہ کا تعلق بہاول پور سے تھا مقتولہ کراچی کے ایک بنگلے میں صفائی کا کام کرتی تھی اور قیوم آباد کے علاقے میں حضرت اللٰہ اور صہیب نامی افراد کے ساتھ رہائش پذیر تھی مقتولہ کے شوہر نے اپنی بیوی کی گمشدگی کا مقدمہ درج کروایا تھا مقتولہ کے شوہر کے بیان کے مطابق ایک ہفتے سے اس کی بیوی کا موبائل بند تھا مقتولہ کے شوہر نے کراچی میں مقیم اپنے رشتہ داروں سے اہلیہ کے متعلق معلومات حاصل کیں ۔
اٹھارہ نومبر کو جب اسے اپنی اہلیہ کے متعلق اطلاع ملی تو وہ کراچی روانہ ہو گیا اپنی بیوی کی گمشدگی کا مقدمہ درج کروایا تو پولیس کی تلاش پر وزیرا مائی کی لاش ایک پلاسٹک کے ڈرم سے ملی جسے آج لواحقین کے حوالے کر دیا جاۓ گا وزیرا مائی چار بچوں کی ماں تھی اور بچوں کا پیٹ پالنے کیلیے وہ پنجاب سے کراچی آئی تھی وزیرا مائی کے قتل کی باریکی سے تحقیق کی جائے گی اور بہت جلد ملزمان کو پکڑ لیا جاۓ گا مقتولہ کے شوہر نے اپنی بیوی کے قتل کا مقدمہ صہیب اور حضرت اللٰہ کے خلاف کٹوایا ہے تاحال یہ معلوم نہ ہو سکا کہ اصل قاتل کون ہیں اور مقتولہ کا قتل کیوں کیا گیا ۔
تبصرے