کراچی اورنگی ٹاؤن 5 نمبر تاجر کے گھر ڈکیتی میں پولیس اہلکار شامل

پولیس اہلکار

نیوز ٹوڈے:   کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن نمبر 5 میں ایک تاجر کے گھر میں اڑھائی کروڑ کی ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا ہے یہ واقعہ رات گۓ پیش آیا جس میں ڈاکو گھر سے دو کروڑ روپے ستر تولے سونا اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گۓ پولیس ذرائع کے مطابق رات اڑھائی بجے کے قریب ملزمان گھر میں داخل ہوۓ ملزمان پولیس کی وردی اور کچھ سادہ لباس میں تھے ڈاکوؤں نے گھر کے افراد کو یرغمال بنا کر تقریباً دو گھنٹے تک لوٹ مار کی اہل خانہ کے مطابق ملزمان کی تعدا 15 تھی ۔

ملزمان نقدی ، زیور اور دیگر سامان لوٹنے کے بعد گھر کے دو افراد کو بھی ساتھ لے گۓ ساتھ لے جانے والے دونوں افراد آپس میں بھائی تھے ملزمان نے انہیں بلوچ پل پر گاڑی سے اتار دیا پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے زیر تربیت ڈی ایس پی عمیر طارق اور اس کے دو ساتھی اہلکاروں کو گرفتار کر لیا ہے ایس ایس پی عمران قریشی کو بھی عہدے سے برطرف کر دیا گیا ہے ڈکیتی کا مقدمہ درجن سے زائد افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے اہل خانہ نے مقدمے میں درج کروایا ہے کہ واردات پولیس کی مدد سے کی گئی تھی ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+