رزمک میں آئ ای ڈی دھما کے میں دو سیکیورٹی اہلکار شہید ہو گۓ

سیکیورٹی اہلکار شہید

نیوز ٹوڈے:   شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں آج سیکیورٹی فورسز کے ایک قافلے پر آئی ای ڈی یعنی بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں دو سیکیورٹی اہلکار شہید ہو گۓ یہ دھماکہ سیکیورٹی فورس کی گاڑی پر ہوا جس میں لانس نائیک احسن بادشاہ اور لانس نائیک ساجد حسین شہید ہو گۓ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کی تلاش اور دہشتگردوں کے خاتمے کیلیے علاقے میں آپریشن جاری ہے آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والے لانس نائیک احسان بادشاہ کی عمر 33 سال اور ان کا تعلق ضلع کرک سے تھا جبکہ لانس نائیک ساجد حسین کی عمر 30 سال اور یہ ضلع کرم سے تھے ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں موجود دہشتگردوں کے خلاتمے کیلیے آپریشن جاری ہے اور سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلیے پر عزم ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے ارادوں کو مزید مضبوط کرتی ہیں ۔ ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+