پہلی پاکستانی خاتون فائٹر پائلٹ مریم مختیار کی آج 8ویں برسی
- 24, نومبر , 2023
نیوز ٹوڈے: پاکستان کی پہلی خاتون فائٹر پائلٹ مریم مختیار کی آج 8ویں برسی منائی جا رہی ہے۔ مریم مختیار 18 مئی 1992 کو کراچی میں پیدا ہوئیں. انہوں نے 2011 میں پاکستان ایئر فورس میں شمولیت اختیار کی اور 2014 میں گریجویشن مکمل کیا۔
24 نومبر 2015 کو، وہ اپنے انسٹرکٹر ثاقب عباسی کے ساتھ معمول کی تربیتی پرواز پر تھی جب اس کے جیٹ میں خرابی پیدا ہوئی اور میانوالی کے قریب بھکرہ کے علاقے کندیاں میں گر کر تباہ ہو گیا۔ حکومت پاکستان نے مریم مختیار کو 23 مارچ 2016 کو بعد از مرگ تمغہ بسالت سے نوازا۔
تبصرے