ورلڈ کپ ٹرافی پر پاؤں رکھنے پر کھلاڑی کیخلاف ایف آئی آر درج
- 24, نومبر , 2023
نیوزٹوڈے: سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک تصویر میں آسٹریلوی کرکٹر مچل مارش کو دونوں ٹانگوں کے ساتھ ورلڈ کپ ٹرافی کے اوپر پاؤں رکھتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اس تصویر کو ابتدائی طور پر آسٹریلیائی کپتان پیٹ کمنز نے انسٹاگرام پر شیئر کیا تھا۔ وہاں سے، اس نے کئی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تک اپنا راستہ بنایا۔
یہ تصویر آسٹریلیا کے ورلڈ کپ ٹرافی اٹھانے کے چند گھنٹے بعد شیئر کی گئی۔ اتوار، 19 نومبر کو نریندر مودی اسٹیڈیم میں آسٹریلیا نے میزبان، بھارت کے خلاف کھیلا۔ تصویر ہوٹل کے کمرے کی دکھائی دیتی ہے جہاں آسٹریلوی ٹیم بیٹھی ہوئی تھی اور آرام سے ایک دوسرے سے بات کر رہی تھی۔آسٹریلوی کرکٹر Mitchell March کے خلاف علی گڑھ یوپی، انڈیا میں ورلڈ کپ ٹرافی پر پاؤں رکھنے پر ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔
جیسے ہی یہ تصویر وائرل ہوئی، لوگوں نے اسے ٹرافی کے تئیں ’بے عزتی‘ کرنے پر طعنہ دینا شروع کردیا۔
2023 کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دے کر چھٹا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ یہ میچ احمد آباد میں ہوا، جہاں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا انتخاب کیا۔ ویرات کوہلی اور کے ایل راہول کی نصف سنچریوں کے ساتھ ہندوستان 240 رنز بنانے میں کامیاب رہا۔ تاہم آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ نے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے 120 گیندوں پر 137 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔ آسٹریلیا نے 42 گیندیں باقی رہ کر آرام سے چھ وکٹوں سے جیت لیا۔
تبصرے