قومی ٹی 20 ٹورنامنٹ: بیٹ پر فلسطین کا جھنڈا لگانے پر کھلاڑی پر جرمانہ عائد
- 27, نومبر , 2023
نیوزٹوڈے: مڈل آرڈر بلے باز اعظم خان پر اتوار کو کراچی میں قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے دوران لباس اور آلات کے ضوابط کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا گیا۔اعظم نے قومی ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران اپنے بلے پر فلسطینی پرچم آویزاں کیا۔ وہ کراچی وائٹس کے لیے کھیل رہے ہیں اور میچ ریفری شوزب رضا کے طلب کیے جانے سے قبل اتوار کو لاہور بلیوز کے خلاف 35 رنز بنائے۔
اس معاملے سے آگاہ ایک ذریعہ نے بتایا کہ بلے باز پر اس کی میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ انہیں پہلے ریفری نے متنبہ کیا تھا کہ وہ اپنے بلے پر غیر منظور شدہ لوگو (فلسطین کا جھنڈا) نہ دکھائیں کیونکہ یہ آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہوگی، جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) بھی دستخط کنندہ ہے۔
ذرائع کے مطابق اعظم نے ریفری کو مطلع کیا تھا کہ ان کے تمام بلے کے اسٹیکرز ایک جیسے ہیں۔لباس اور آلات کے لیے آئی سی سی کے ضابطے میں کہا گیا ہے کہ کھلاڑیوں کو ایسے پیغامات دکھانے کی اجازت نہیں ہوگی جس میں سیاسی، مذہبی، یا نسلی سرگرمیاں یا اسباب موجود ہوں۔پی سی بی کے ایک عہدیدار نے تصدیق کی کہ اعظم پر لباس اور آلات کے ضوابط کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
ذرائع نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے دو سابقہ میچوں کے دوران اعظم کے بلے پر وہی اسٹیکر لگا ہوا تھا۔ تاہم آج کے کھیل سے پہلے کسی نے انہیں اطلاع نہیں دی تھی۔۔
تبصرے